لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے پنجاب میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے،
Important Update: In view of the upcoming general elections on 8th February, Provincial Cabinet has approved that all public and private sector schools, colleges, and universities in Punjab will be closed from Feb 6th to Feb 9th.
9:30 am timing for schools will only be observed…— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 31, 2024
انتخابات کے لیے تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں پر ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا
محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کی مںظوری دے دی ہے، اسکولز کھولنے کے لیے ساڑھے 9 بجے کے اوقات کا اطلاق 3 فروری تک ہو گا، اس کے بعد اسکولز اپنے ریگولر اوقات کے مطابق کھلیں گے۔















