لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےپنجاب اسلحہ لائسنس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیا،تفصیلات کے مطابق آن لائن اسلحہ لائسنس کے اجراء کا معاہدہ وزارت داخلہ پنجاب اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان ہوا۔نیا پورٹل آن لائن اسلحہ لائسنس کے اجراء اور تجدید کو قابل بنائے گا اور آن لائن پورٹل میں کسی اور کے نام پر لائسنس کی منتقلی بھی شامل ہ
ے۔محسن نقوی نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے اسلحہ لائسنس کے اجراء میں بدعنوانی کو روکا جائے گا۔اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے صوبے میں اسلحہ لائسنس پر پابندی عائد کردی تھی۔سیکرٹری داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل پر3 روز میں حملے کی دھمکی آمیز کال موصول















