اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں گلگت بلتستان، ناران کاغان،مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش ہوگی۔دو اور تین فروری کو موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے سیاحتی برفانی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ، جبکہ اکثر مقامات پر برفبار ی کے باعث سڑکیں بند ہوچکی ہیں۔ عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض علاقوں میں دھندبرقرار، جبکہ اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ درمیانی اور تیز بارش کا امکان ہے۔













