اسلام آباد ( اےبی این نیوز )سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بات اچھےیابرےفیصلے کی نہیں،قانون کی ہے،معاملہ سرکاری رازکوافشاں کرنے کاہے،یہ قانونی معاملہ ہے،عدالت نےقومی رازافشاں کرنے پرسزادی ہمیں سبق سیکھناچاہیے،
بطوروزیراعظم بہت سے قومی رازو ں کوسینے میں رکھناپڑتاہے،سرکاری رازکورازرکھناچاہیے،جس طریقے سےوہ کاغذلہرایاگیاوہ غلط تھا،سائفرکی تشہیرکی گئی اورہماری حکومت کوبدنام کیاگیا،میں سائفرکےمعاملہ کوسیاست کےساتھ نہیں جوڑوں گا،
ساری دنیاجانتی ہے کہ پانامامیں نوازشریف کانام نہیں تھا،سابق وزیراعظم نوازشریف کواقامہ میں سزادلوائی گئی۔















