اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں ملزمان کے بیان پر ابھی تک جج نے دستخط نہیں کیے،سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا بیان لیے بغیر ہی فیصلہ سنادیا گیا،جج صاحب جاچکے ہیں،ابھی تک فیصلے کی کاپی فراہم نہیں کی گئی،سیاسی بنیاد پر کیس چلاگیاہےجو سب کے سامنے آچکاہے،آپ کا کپتان ہشاش بشاش ہے ان کو
ا س فیصلے کی پرواہ نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے تحمل سے کام لیں اشتعال میں نہ آئیں،بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے آئینی حق کادرست استعمال کریں،بانی پی ٹی آئی نےکہا آپ کا کپتان نہیں ٹوٹ رہا صبر سے کام لیں،سائفر کیس میں ہمارا حق دفاع ختم کیاگیا،فیصلے کیخلاف اعلیٰ عدالت جارہے ہیں،اپیل کریں گے،
آج جو سائفر کیس کا فیصلہ آیا اس سے ناانصافیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے،3روز میں 25گواہ پیش کرائےگئےجرح بھی کرلی گئی،ٹرائل مکمل ہوئے بغیر 342کا بیان ریکارڈ کیاگیا۔