اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کیخلاف کیس کی طویل سماعت،کیس میں مزید 11 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی
سائفر کیس میں مجموعی طور پر تمام 25 گواہان پر جرح کا عمل مکمل ،گواہان پر جرح کے بعد ملزمان کے 342 کے بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے سوالنامے تیار کرلیے گئے،سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے بیان پر جرح مکمل،سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی، امریکہ میں سابق سفیر اسد مجید کےبیان پر بھی جرح مکمل،گواہان کے بیانات پر جرح سٹیٹ ڈیفنس کونسل نے کی۔
