اہم خبریں

ملک کے بیشترحصوں میں بارش،پہاڑوں پربرف باری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ملک کے بیشترحصوں میں بارش،،پہاڑوں پربرف باری، نظا رے حسین، سر دی کی شدت میں اضا فہ،اسلام آباد،راولپنڈی اورپنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش، طویل انتظار کے بعد ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری ، ہر منظر حسین ہو گیا، سکردو،استور،نیلم،سوات،چترال ،مالم جبہ، کالام، سمیت کئی علاقوں میں برفباری، پہا ڑو ں نےبرف کی سفید چادر اوڑھ لی، جاگراں اور شونٹھر ویلی میں بھی برفبا ری سے خوبصورت مناظر،وادی لیپہ میں برفباری سے لمیناں ریشیاں شاہراہ بند، کئی علا قوں میں بجلی کا نظا م درہم بر ہم ، کوئٹہ، زیارت، چمن اور گردونواح میں بارش ، زیارت میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان،محکمہ موسمیات کی بارش اوربرفباری کا سلسلہ آئندہ دوروزتک جاری رہنےکی پیشگوئی،، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں