اہم خبریں

نواب اکبربگٹی کے پوتے کا سیکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نواب اکبربگٹی کے پوتے نے سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی،نوابزادہ گہرام بگٹی پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے امیدوار ہیں،نوابزادہ گہرام بگٹی نے درخواست میں بتایا کہ ڈی آر او ڈیرہ بگٹی نے21 حساس پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قراردیا،انہیں ان علاقوں میں انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی۔ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ خبریں