اسلام آباد ( اے بی این نیوز) سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کردی،سپریم کورٹ نے سردار اختر مینگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی،سپریم کورٹ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی،سماعت کے جاری حکمنامے میں کہا گیا کہ اعتراض کنندہ یاسر احمد نے اختر مینگل کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل دائر کی، ریٹرننگ افسر نے سرادر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے،عدالت نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کئے، ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا،حکمنامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ انتخابی معاملے کے حقائق سے متعلق کیسز میں مداخلت سے گریز کرتی ہے۔















