اہم خبریں

کراچی،دو سیاسی جماعتوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

کراچی (اے بی این نیوز) ناظم آباد میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جسکے بعدمشتعل افراد نے دو گاڑیوں کو آگ لگا دی، علاقہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا،پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت48 سالہ فراز کے نام سے ہوئی ہے جو ایم کیو ایم کا کارکن تھا، جبکہ تصادم میں پیپلز پارٹی کا کارکن راؤ طلحہ زخمی ہوا،پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی کا تعلق مخالف سیاسی جماعت سے ہے،زخمی ہونیوالے راؤ طلحہ نے پولیس کو بیان دیا کہ ملٹی چوک پر پارٹی پرچم لگا رہے تھے کہ تین لڑکے آئے، پرچم لگانے سے منع کیا اور فائرنگ کی،رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں