دبئی ( نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ بورڈ پر عائد پابندی ختم کردی،آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی سرلنکن بورڈ کی معطلی کے بعد سے صورتحال کی نگرانی کر رہا تھا اور اب مطمئن ہے کہ سری لنکن بورڈ رکنیت کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی نہیں کر رہا،بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت سیاسی مداخلت کے باعث معطل کی تھی،ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف شرمناک شکست پر سری لنکا کے وزیر کھیل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو برطرف کردیا تھا۔
