کراچی (اے بی این نیوز) کراچی میں جماعت اسلامی کاباغ جناح میں انتخابی مہم کے حوالےسے بڑا عوامی جلسہ ہوا ،جس میں کارکنان کے ساتھ خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار قیادت کی باری لاڈلوں اور شہزادوں کی نہیں ،بلکہ کسانوں اور مزدوروں، ڈاکٹروں اور انجینئرز اور علمائے کرام کی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا مقروض ہے تو اس کا کون ذمے دار ہے، ہمارے کروڑوں نوجوان بیروزگار ہیں، مہنگائی کی وجہ سے غریب انسان کا جینا مشکل ہو گیا ہے،انکا کہنا تھا کہ ہم اس صبح کے انتظار میں ہیں جو غریبوں کے لیے خوشیوں کا پیغام لائے، جو غریبوں کیلئے عزت کا پیغام لائے، محروموںکیلئے ، مظلوموں کیلئے انصاف، جو طلبا کیلئے اچھی تعلیم، جو نوجوانوںکیلئے روزگار اور بے گھر لوگوں کیلئے عزت کے ساتھ رہنے کا پیغام لائے اور اس صبح کی تلاش میں یہ کارروان چل پڑا ہے،انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی تینوں بڑی پارٹیوں نے وہی پرانا منشور پیش کیا، ن لیگ نے منشور پیش کیا کہ پاکستان کو نواز دو، پاکستان کو نواز کی ضرورت نہیں بلکہ امن، خوشحالی، روزگار، صحت و صفائی کی ضرورت ہے،سراج الحق کا کہنا تھاکہ نواز شریف کے منشور میں ووٹ کو عزت دو کے فقرے کی کمی ہے، وہ اس فقرے سے دستبردار ہو گئے، نوازشریف اپنے بیانیے سے توبہ کر گئے ہیں۔















