اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ بلاول میرے بچوں کی طرح ہے اس کی بات پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا، بلاول کہتے تھے دنیا کے لیے یہ ڈار صاحب ہیں میرے لیے تو انکل ہیں۔ہمارے ایجنڈے پر ہے کہ ڈسکوز کو پرائیویٹائز کریں گے یا پروونشلائز کریں گے۔ تقریباً 11 مہینے تھے لیکن آئیڈیا کو پایہ تکمیل تک لے جانے کےلیے کافی نہیں تھے، کچھ صوبے ڈسکوز لینے کےلیے تیار بھی تھے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کسی پارٹی کا نام لیے بغیر کہہ رہا ہوں ہم گھٹیا سیاست پر اتر چکے ہیں، جو وہ القاب نواز شریف کے بارے میں کہتے ہیں اس کے بعد یہ کچھ بھی نہیں، اگر ان کی حکومت ہوتی ہے تو ان کا اپنا وزیر خزانہ ہوگا، 2008 میں ان کے والد نے مجھے بطور وزارت خزانہ مانگا، ہو سکتا ہے ان کو ڈر ہو 2013 سے 17 کی طرح ہم ٹیک آف کر گئے تو ن لیگ 20 سے 30 سال حکومت کرے گی۔















