لاہور( اے بی این نیوز) ذرائع کے مطابق سابق وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں اپنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا،بیان میں حماد اظہر نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتارکیا گیاہے،انہوں نے کہا کہ این اے 129 کے کارکن ریلیاں نکالیں گے ،واضح رہے کہ میاں اظہر لاہور میں قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑ رہے ہیں،یاد رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 سے حماد اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی تھی اور انکے والد کو اجازت مل گئی تھی۔















