اہم خبریں

بلاول بھٹو لیاری سے بھی الیکشن لڑنے کی قابل نہیں،حافظ نعیم

کراچی (اے بی این نیوز) کراچی جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج باغ جناح میں 8 فروری کا فیصلہ ہو جائیگا،پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا، حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ کا دورہ کیا،جماعت اسلامی یوتھ کے تحت ریلیوں کی آمد اور ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسےخوشیاں منا رہی ہے جیسے انکی بات ہو گئی ہے،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپی پی نے قبضہ کرکے میئربنایا ہے، بلاول بھٹو خود لیاری سے الیکشن لڑنے کے قابل نہیں،حافظ نعیم نے کہا کہ ہمیں ملک کے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے، کوئی بھی جماعت کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے تیارنہیں، حافظ نعیم الرحمٰن نےکہا کہ کراچی کے 3کروڑ عوام کے پاس تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ تک میسر نہیں،انکا مزید کہنا ہے کہ عوام کو وڈیروں اور جاگیرداروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ ینگے،حافظ نعیم نے کہا کہ سندھ کے دیگر علاقوں کے عوام میں بھی رجحان بدل رہا ہے،امیر جماعت اسلامی کراچی اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج باغ جناح میں انتخابی جلسے سے خطاب کرینگے۔

متعلقہ خبریں