لاہور( نیوز ڈیسک ) پاکستان کے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی نے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان جوائن کرنے کی تردیدکردی اورکہا کہ انہیں اور انکے اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں،گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، ان وائرل ویڈیوز کے بعد کہا جارہا تھا کہ ڈکی بھائی نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی ہے،سوشل میڈیا پر جعلی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے یوٹیوبر ڈکی بھائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے،ڈکی بھائی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہورہی ہیں ،جسکی وجہ سے مجھے اور میری فیملی کو قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں،یوٹیوبر نے کہا کہ میں گزشتہ 7 سال سے یوٹیوبر ہوں، اب بھی ایک یوٹیوبر ہی ہوں اور اگلے 10 سے 15 سالوں تک بھی یوٹیوبر ہی رہوں گا، مجھے نہ ماضی میں سیاست میں دلچسپی تھی اور نہ اب ہے،اُنہوں نے کہا کہ “میری سیاستدانوں سے ملاقات ہوتی ہے، وہ مجھے عزت دیتے ہیں، ملاقات کیلئے بلاتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے سیاست میں آنے کا شوق ہے،ڈکی بھائی نے کہا کہ مشہور میگزین اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس میرے متعلق جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں کہ میں نے سیاست جوائن کرلی ہے،ا نہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی کوئی بھی جھوٹی خبر آئے تو کمنٹ میںفیک نیوز ضرور لکھ دیا کریں۔