اہم خبریں

شعیب اختر میرپور خاص ٹائیگرز کے برانڈایمبیسیڈر بن گئے

میرپورخاص (نیوز ڈیسک ) دنیاکے تیز ترین سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر سندھ پریمیئر لیگ ایس پی ایل میرپورخاص ٹائیگرز کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میرپورخاص ٹائیگرز کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کررہا ہوں، سندھ پریمیئر لیگ کیلئے خاص طور پر دبئی سے کراچی آیا ہوں،سابق ٹیسٹ کرکٹر کاکہنا تھا کہ سندھ پریمیئر لیگ کے انعقاد کا فیصلہ بہت اچھا ہے، تمام فرنچائزز نے نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں