نارووال(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار عوام کے ووٹوں کا سودا کریں گے۔جس لیڈر کی یہ سوچ ہو کہ مرغی انڈے سے نوجوانوں کو مستقبل دے گا اس کا دماغی معائنہ ضروری ہے۔بلاول بھٹو زرداری دراصل بانی پی ٹی آئی کا چربہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نارووال میں جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام سے دھوکا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کی طاقت سے نارووال میں تعلیم اور ترقی لائے ہیں، 31 جنوری کو مریم نواز ظفر وال میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جس کی سوچ مرغی انڈے سے نوجوانوں کامستقبل بنانے کی ہو اس کا دماغی معائنہ ضروری ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ ترقی اور خدمت کی سیاست کی ہے، آزاد امیدوار عوام کے ووٹوں کا سودا کریں گے۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دراصل بانی پی ٹی آئی کا چربہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔















