اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے ساتھ ترسیل کا عمل بھی شروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے ساتھ ترسیل کا عمل بھی شروع ہوگیا۔ملک بھر میں عام انتخابات کے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے ساتھ ترسیل کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق لودھراں اور وہاڑی کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز بھیجے گئے ہیں۔















