اہم خبریں

جج اور بانی تحریک انصاف کے درمیان شدید تلخ کلامی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین اور بانی تحریک انصاف عمران خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی ہے،سائفر کیس میں دوران سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین اور بانی تحریک انصاف کے درمیان شدید تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جن وکلا پر ہمیں اعتماد ہی نہیں کیا وہ ہماری نمائندگی کریں گے؟ جج صاحب یہ کیا مذاق چل رہا ہے؟عمران خان نے کہا کہ بارہا درخواست کے باوجود وکلا سے مشاورت نہیں کرنے دی جاتی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جتنا آپ کو ریلیف دیا جا سکتا تھا وہ میں نے دیا، بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایساٹرائل نہیں ہوا جواب ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں