اہم خبریں

تیل قیمتیں 15کی بجائے کتنے دن بعد کم کی جائیں؟نیامطالبہ سامنے آگیا

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15دن کے بجائےایک ماہ بعد ردوبدل کامطالبہ کردیا،ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ 15 روزہ پالیسی سے پیٹرول مالکان کی مشکلات بڑھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ مالکان کو کمیشن کی مد میں ریلیف دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں غیرقانونی پیٹرول ڈبہ اسٹیشن کی بھر مار ہے، نگراں وزیراعلیٰ اس کا نوٹس لیں۔

متعلقہ خبریں