پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہماری انتخابی مہم سب سے پہلے شروع ہوئی تھی۔ الیکشن تو قریب آگئے ہیں، پتا نہیں ان کا کیا ہوگا جو سردی کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہ رہے تھے؟ پتا نہیں ان کا کیا ہوگا جو نومبر کے انتخابات اور ضمنی انتخابات سے بھاگتے رہے مگر ہماری وجہ سے ان سب کو الیکشن لڑنا پڑ رہا ہے۔ہمارے وعدے تمام سیاسی جماعتیں نقل کر رہی ہیں، نقل کےلیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی جو ان کے پاس نہیں ہے۔ نوجوانوں کےلیے یوتھ کارڈ لے کر آئیں گے، نوجوانوں کو روزگار کے حصول کےلیے سہولتیں فراہم کریں گے، ہمیں موقع دیں پاکستان میں 30 لاکھ گھر بنا کر خواتین کو مالکانہ حقوق دیں گے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت میں تمام کچی آبادیوں کو ریگولائز کرکے مالکانہ حقوق دیں گے، اب حکومت ملی تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے۔ہفتہ کو پشاور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس صوبے میں 10 کنونشنز پہلے سے کر کے پنجاب اور سندھ سے ہوتے ہوئے واپس یہاں آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن تو قریب آگئے ہیں، پتا نہیں ان کا کیا ہوگا جو سردی کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہ رہے تھے؟ پتا نہیں ان کا کیا ہوگا جو نومبر کے انتخابات اور ضمنی انتخابات سے بھاگتے رہے مگر ہماری وجہ سے ان سب کو الیکشن لڑنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نفرت، تقسیم کی سیاست ختم کرنا چاہتا ہوں،نفرت اور تقسیم کی سیاست کا نقصان عوام، ملک اور معیشت کو ہو رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے منشور، نظریے پر یقین رکھتا ہوں، وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ کسانوں کو کوئی نقصان ہوا، تو ازالہ ہماری حکومت کرےگی۔ہمیشہ عوام کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بے روزگاری، غربت بڑھ رہی ہے، ایسے حالات پہلے نہیں دیکھے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اگرعوام ہمیں موقع دیتے ہو تو سب کے ساتھ مل کر آگے چلیں گے تاکہ مسائل کو حل کریں، گھر گھر جا کر پیپلز پارٹی کا منشور اور معاشی معاہدہ سمجھائیں، نفرت، تقسیم اور گالم گلوچ کی سیاست کے بجائے نظریہ کی سیاست چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وعدے تمام سیاسی جماعتیں نقل کر رہی ہیں، نقل کےلیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی جو ان کے پاس نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کےلیے یوتھ کارڈ لے کر آئیں گے، نوجوانوں کو روزگار کے حصول کےلیے سہولتیں فراہم کریں گے، ہمیں موقع دیں پاکستان میں 30 لاکھ گھر بنا کر خواتین کو مالکانہ حقوق دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں تمام کچی آبادیوں کو ریگولائز کرکے مالکانہ حقوق دیں گے، اب حکومت ملی تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے۔
