اہم خبریں

راناثناء اللہ کا پارٹی ٹکٹ کی مخالفت کرنے والے کے خلاف نوٹس لینے کااعلان

فیصل آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو گفتگو کی ہے اصل میں ہمارا منشور وہی ہے۔جو پارٹی ٹکٹ کی مخالفت کرے گا اس کے خلاف نوٹس لیا جائے گا، پاکستان میں معاشی عدم استحکام سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے۔ملک میں ایک شخص کی وجہ سے نفرت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، پاکستان میں اس شخص نے معاشرہ تباہ کر دیا۔ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر لینے کے لیے 8 مہینے تک منتیں کرنی پڑی۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس مرتبہ پارٹی قیادت نے فیصلہ کرنے میں بھرپور محنت کی ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہوئی ہے، ورکرز کے ساتھ اچھا رابطہ بن گیا ہےانہوں نے کہا کہ جو پارٹی ٹکٹ کی مخالفت کرے گا اس کے خلاف نوٹس لیا جائے گا، پاکستان میں معاشی عدم استحکام سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک شخص کی وجہ سے نفرت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، پاکستان میں اس شخص نے معاشرہ تباہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں