اہم خبریں

ہنڈا 70 سی سی خریدنے والے شہریوں کیلئے آسان اقساط کا پلان متعارف

لاہور( نیوزڈیسک) حالیہ سالوں میں دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کےساتھ ہنڈا 70سی سی کی قیمت بھی 1لاکھ 57ہزار 900سے تجاوز کرگئی۔ بینک الفلاح کے کسٹمرزکیلئے خوشخبری ہے کہ وہ اپنے بینک کے ذریعے یہ موٹرسائیکل بغیر سود آسان اقساط پر بھی خرید سکتے ہیں۔بینک الفلاح کی طرف سے بائیک کی خریداری کیلئے آسان اقساط کے کئی پلان دیئے جا رہے ہیں جن میں سے تین ماہ اور چھ ماہ کے پلانز پر شرح سود صفر رکھی گئی ۔ 3ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 52ہزار 633روپے اور چھ ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 26ہزار 317روپے ہو گی۔اسی طرح 12ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 16ہزار 81روپے، 18ماہ کے پلان میں قسط 11ہزار 696روپے، 24ماہ کے پلان میں 9ہزار506اور 36ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 7ہزار319روپے رکھی گئی ۔

متعلقہ خبریں