کراچی( اے بی این نیوز )آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے لڑتی تھیں، شہید بی بی کے بعد آصف علی زرداری نے قوم کو سنبھالا،بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے خواتین کوخودمختار بنایا، پیپلز پارٹی غریب کی خدمت کو ایمان مانتی ہے،ہم نے این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی یوٹی بنائی،پیپلز پارٹی نے عورتوں کیلئے پنک بس دی،عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے،
بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر آپ کی خدمت کرے گا،ہم مل کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے،8 فروری کو جیت عوام اور پیپلز پارٹی کی ہوگی۔















