اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سائفر کیس میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین وکلا صفائی کی عدم موجودگی پر برہم،عدالت نے وکلا صفائی کو پیش ہونے کیلئے 2بار کی مہلت ختم ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جج نے ریمارکس دیئےآپ تین مرتبہ پہلے بھی التوا لے چکے، کوئی ایک وکیل تو آج حاضر ہوتا، ملزمان نے فیملی سے ملاقات اور وکلا سے مشاورت کیلئے وقت مانگا، عدالت نے دیا،وکلا صفائی نے جر ح کیلئے التوا مانگا، عدالت نے وہ بھی دیا ، اب آپ ایک لمبی تاریخ لینا چاہتے ہیں، کس بنیاد پر دیں؟معاون وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا ہم جان بوجھ کر التوا نہیں مانگ رہے،پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نے کہا وکلا صفائی نہیں آئے، روز التوا لیں تو ہمیں کس بات کی سزا ہے کہ روز صبح آ جائیں ،بعض گواہان جرح کیلئے دبئی سے آئے ہوئے ہیں، روز عدالت پیش ہوتے ہیں،عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی
