اسلام آباد(نیوزڈیسک)8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو پوسٹل بیلٹ کے لیے 4 لاکھ 49 ہزار 287 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے قومی اسمبلی کے لیے پوسٹل بیلٹ کی 2 لاکھ 6 ہزار 533 درخواستیں اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ کی 2 لاکھ 42 ہزار 754 درخواستیں موصول ہوئیں۔















