اہم خبریں

رانا ثنا اللہ نے پیپلزپارٹی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے پیپلزپارٹی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بعض آزاد اُمیدواروں کو فنڈ کر رہی ہے، پیپلزپارٹی کا زیادہ تر ووٹ پی ٹی آئی کے پاس گیا ہے، اس ووٹر کو متاثر کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری ن لیگ کیخلاف بات کررہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ 9 مئی کے کرداروں کو بھولنے کو تیار ہے نہ معاف کرنے کو، ہم نے 16 مہینے میں مہنگائی نہیں کی، یہ پروپیگنڈا ہے، ڈیفالٹ کا خطرہ 16 مہینے میں پیدا نہیں ہوا تھا، حکومت میں آنے کے بعد ہمارے پولیٹیکل کیپٹل کا نقصان ہوا۔پنجاب میں پی ٹی آئی کا ووٹر موجود نہیں،نجی ٹی وی سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو طالبان سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کہیں الیکشن لڑنا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ دیں تو کیا اجازت دینی چاہئے؟انہوں نے کہاکہ جس نے پریس کانفرنسز میں 9 مئی کی مذمت کی ہم نے اس کو ٹکٹ نہیں دیا،سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 58 ٹو بی کو کیوں ختم نہیں کیا گیا؟، اسے ختم کرنا چاہئے تھا،انہوں نے کہاکہ ن لیگ ایک یا 2 نشستوں کے علاوہ پورے لاہور سے الیکشن جیتے گی، ن لیگ کا اب بھی لاہور میں ووٹر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں