اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہاہے کہ ہمارا ایک ایجنڈا ہے پارٹی کو ادارہ بنایا جائے اور ورکرز کو عزت دیں۔الیکشن سے بہتر کیا موقع ہو سکتا ہے کہ اسے اجاگر کریں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ عوام انٹراپارٹی الیکشن کو جانتے ہیں۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی چیئرمین تھے ان کی جگہ ختم نہیں کی جا سکتی، ہم تمام پارٹی رہنماؤں کو ساتھ لے کر چلنے کا اختیار دیں گے، سیاسی جماعتوں کو جمہوری بنانے کے لیے ہم ایسا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پارٹی کی رہنمائی سے محروم ہو چکی ہے۔















