گجرات(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کوئی وجہ ہے جو شیر شکار کے لیے نہیں نکلا ہے۔ جو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں نہیں وہ دیکھ لیں، اگر کوئی انتخابی مہم میں سنجیدہ ہے تو وہ ہمارے جیالے ہی ہیں، ہم ملک بھر میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔مہنگائی، بیروزگاری، غربت کو سامنے رکھتے ہوئے منشور بنایا ہے، ہم نے 10 نکاتی ایجنڈا دیا ہے.جمعرات کو گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے جیالوں نے تو اس مہم میں کمال ہی کردیا ہے، اس محبت پر آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں نہیں وہ دیکھ لیں، اگر کوئی انتخابی مہم میں سنجیدہ ہے تو وہ ہمارے جیالے ہی ہیں، ہم ملک بھر میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے مقابلہ نہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی کر رہے ہیں، ہمارے مخالف تو گھر سے ہی نہیں نکل رہے ہیں، اس دفعہ کیا ہوا ہے کہ شیر باہر نہیں آرہا ہے؟ انہوں نے تو اتنے الیکشن لڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیرکہتا ہےکوئی اوراس کے لیےشکار کرے، چوتھی دفعہ وزیراعظم بننےکے امیدوار کا انتخابی منشور ہی نہیں بن پا رہا ہے، کوئی وجہ ہے جو شیر شکار کے لیے نہیں نکل رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہنگائی، بیروزگاری، غربت کو سامنے رکھتے ہوئے منشور بنایا ہے، ہم نے 10 نکاتی ایجنڈا دیا ہے.















