راولپنڈی(اے بی این نیوز) پیپلزپارٹی آج گجرات میں پاور شو کریگی، جبکہ اسے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی اجازت مل گئی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی گئی تھی ،جس پر انتظامیہ نے 28 جنوری کو جلسے کی اجازت دیدی،پیپلزپارٹی نے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 28 جنوری کو عوامی جلسے کا انعقاد کیا جائیگا ،جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سمیت مرکزی ومقامی قائدین اہم خطاب کرینگے، ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق جلسہ 28 جنوری دن ایک بجے ہوگا ،تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں،دوسری جانب مسلم لیگ ن کو بھی 27 جنوری کو لیاقت باغ میں طاقت کا مظاہرہ کریگی۔















