راولپنڈی (اے بی این نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ35 سال سے ن لیگ سے منسلک رہا، ن لیگ اب جہاں کھڑی ہے اس میں میرا اتفاق نہیں ہے،راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ سے میرے کوئی اختلاف نہیں، نواز شریف میرے قائد تھے،شاہد خاقان نے کہا کہ الیکشن کمیشن موجودہ الیکشن کو جتنا غیر متنازع بنائے اتنا اچھا ہوگا، پہلے کی طرح یہ سسٹم زیادہ دیر چلنے والا نہیں،انہوں نے کہا کہ یہ کیسا الیکشن ہے، الیکشن کے دوران نمائندوں کو طلب کر رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دور کے بعد پھر سے طلبیوں کا کام شروع ہوا، پکڑ دھکڑ سے الیکشن متنازع ہو جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حافظ عثمان کو جو نوٹس دیا گیا، وہ کلئیر نہیں، الیکشن کے دوران ہراسمنٹ کر رہے ہیں، جو الیکشن نہیں لڑ رہا اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے، جو لڑیگا الیکشن اسکے ساتھ کیا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ کسی کی سپورٹ سے ملک نہ پہلے چلا نہ اب چلے گا، اس طرح الیکشن کرانے سے ملک کسی صورت نہیں چلے گا، آئینی عمل متنارع بنا کر کبھی ملک نہیں چلتے، الیکشن کے عمل کو غیر متنازع بنائیں اور شفاف الیکشن کرائیں۔















