ملتان (اے بی این نیوز) ملتان سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پرتحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے چھاپا مار کر پی ٹی آئی کے امیدوار کو گرفتار کر لیا،جاویدہاشمی کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں انکی رہائشگاہ پر پولیس نے چھاپا مار کر پی ٹی آئی امیدوار زاہد بہار ہاشمی اور ان کے گھر کے ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے،انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور تشدد کیا، جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی۔















