اہم خبریں

شیر کا مقابلہ مہنگائی اوربجلی کے بلوں سے ہے،مریم نواز

ننکانہ صاحب ( اے بی این نیوز     )مریم نواز نے کہا ہے کہ آج بہت سردی ہے لگتا ہے سردی کاسخت ترین دن ہے ،ننکانہ صاحب والو آپ لوگ جبر ،انتقام ، مشکل وقت سے نہیں ڈرے ،نوازشریف سکول ، کالج ، ہسپتال کے وعدے کر رہے تو خوشی ہو رہی تھی،نوازشریف نے آپ کو جعل سازی سے باہر نہیں نکالا،آپ نے اپنے آپ کو خود باہر نکالا ،پائوں پر کلہاڑی ماری،نوازشریف واپس آگیا اب پتہ چلے گا کہ مقبولیت کس کو کہتے ہیں،نواز شریف کو فائول پلے کر کے میدان سے باہر کیا گیا،نوازشریف کو میدان سے باہر کر کے گلیوں میں مرزا یار پھر رہا ،نوازشریف مقابلے میں تھا ہی نہیں تو کونسی مقبولیت،نواز شریف کو آپ نے سازش کر کے باہر نکالا تھا،ہم 9مئی والے لوگ نہیں ہم 28مئی والے لوگ ہیں ،وہ جلسہ سے خطاب کر ہی تھیں انہوں نے کہا کہ شیر کا مقابلہ کسی سے نہیں، ہمارا مقابلہ بیس روپے روٹی سے ہے،شیر کا مقابلہ مہنگائی اوربجلی کے بلوں سے ہے،آپ نے ہمیں موقع دیا تو ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کریں گے،نوازشریف کسی کا لاڈلہ نہیں یہ صرف عوام کا لاڈلہ ہے،نکالنے والوں نے نوازشریف کو باربار نکالا مگر آپ کے ووٹ کی طاقت سے دوبارہ منتخب ہوئے،اگر آپ کا درد نوازشریف ہی رکھتا ہے تو اس کو کامیاب کرائیں،نوازشریف کو اتنے ووٹ دیں کہ اس کو کسی بیساکھی کی ضرورت نہ پڑے،آپ سردی میں بیٹھے ہوئے آپ کو سلام،ننکانہ والو آج بہت سردی ہے،ننکانہ والے جبر سے نہیں ڈرے،آپ سردی سے بھی نہیں ڈریں گے،نوازشریف ننکانہ کو سجائیں گے،میں نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،شیر کی 8فروری کو کامیابی ہوگی آج عوام نے فیصلہ سنا دیا ،نوازشریف آج واپس آگئے ہیں آپ کو پتہ لگ جائیگا مقبولیت کسے کہتے ہیں،نوازشریف نے آپ کو نہیں نکالا،نوازشریف نے کہا تھا کہ ہم نو مئی والے لوگ نہیں 28مئی والے ہیں۔

متعلقہ خبریں