پشاور( اے بی این نیوز ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین امیدواروں کو جرمانہ کردیا ،مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق جے یو آئی ف کے امیدوارمحبوب الرحمان کو 3 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ، امیدوار نے جرمانہ جمع کرکے چالان پیش کردیا، این اے 16 کے آزاد امیدوار سردار ابرار احمد خان کو 15ہزار جرمانہ کردیا ،پی کے 43 کے آزاد امیدوار سردار عتیق ادریس کو بھی 15 ہزار روپے جرمانہ ،امیدواروں کو جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرنے کا حکم دیا گیا۔















