کراچی ( اے بی این نیوز )اس بار پیپلز پارٹی بھی لوگوں کو حیران کرے گی،، سندھ میں مسلم لیگ ن ہے ہی نہیں تو پیپلز پارٹی کو اس سےخطرہ کیسے ہو گا؟ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی اے بی این نیوز سے گفتگو،، کہا ، نواز شریف کویہی کہنا چاہوں گا کہ پاکستان کے لیڈر بنو، لیڈر نہیں بنتے تو نواز شریف کو سیاست ہی نہیں کرنی چاہئے، شہباز شریف حکومت میں آئے تھے تو کیا کیا تھا؟ پی ٹی آئی اپنا انتخابی نشان قائم نہیں رکھ سکی،منظور حسین وسان نے کہا نواز شریف دکھاوا کر رہے ہیں،، وہ خود الیکشن نہیں لڑیں گے، مریم نواز یا شہباز شریف کو آگے لائیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل جانے کے بعد مقبولیت بڑھی،انہیں زیادہ ووٹ ملیں گے،اگر وہ اقتدار میں یا آزاد ہوتے تو اتنے ووٹ نہ ملتے ، بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے۔















