اہم خبریں

سائفر کیس ، سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا بیان قلمبند

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سائفر کیس میں سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا بیان قلمبند، کہتے ہیں انکی ریٹائرمنٹ تک سائفر کی کاپی وزارت خارجہ کو واپس موصول نہیں ہوئی تھی ،سائفر کیس میں سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کے بیان کے دوران پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی مداخلت ،، شاہ محمود قریشی کا اعتراض کہا اگر آپ نے ایسے ہی کرناہے تو لکھا ہوا فیصلہ لے آئیں اور سنادیں ۔۔ پراسیکیوٹر گواہ کو لقمے دینے سے گریز کریں۔۔ اگر پراسیکیوشن متوازن انداز سے چل رہی ہوتی، تو کیا دو مرتبہ ہائیکورٹ کیس کی کاروائی کالعدم قرار دیتی ۔۔ شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر عدالت نے پراسیکیوٹر رضوان عباسی کو گواہ کے بیان کے دوران مداخلت سے روک دیا

متعلقہ خبریں