کراچی ( اے بی این نیوز )لاہورمیں ہونے والے جلسے کے بعد ن لیگ کی قیادت بوکھلاہٹ کاشکار،لیگی رہنما پیپلزپارٹی کو دھمکیاں لگا رہے ہیں،پیپلزپارٹی کامقابلہ ن لیگ یا پی ٹی آئی سے نہیں،مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے،رہنماپیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن کی کراچی میں پریس کانفرنس کہاانتشار اور نفرت کی سیاست ختم کرناہوگی،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام اور جمہوریت کی بات کی،ہم لوگوں کو ایک نئی سوچ کی طرف لے کرجاناچاہتے ہیں،ہمیں ایسی سیاست نہیں کرنی چاہیے جس میں لڑائی جھگڑا یا نفرت شامل ہو،،پیپلزپارٹی نے قربانیوں کے باوجود کبھی اداروں کیخلاف مہم نہیں چلائی،، ن لیگ پر جب مشکل آتی ہے تو وہ ملک کے اداروں اور مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں















