لاہور( اے بی این نیوز ) آصفہ بھٹوکی پارٹی کارکنان کو این اے 127 میں انتخابی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی،آصفہ بھٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو کا 10 نکاتی ایجنڈا پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے، پیپلزپارٹی کا 10 نکاتی ایجنڈا عام آدمی کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات دے گا،پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کرنے کے مترادف ہوگا،8فروری پیپلزپارٹی کی جیت کادن ہوگا۔















