اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عام انتخابات،پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کا مقررہ وقت ختم ،وفاقی وصوبائی سرکاری ملازمین، ملک بھر کے جیل قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں،الیکشن کمیشن کے ملازمین اور پولنگ عملہ بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کر سکتا ہے،ذرائع کے مطابق پوسٹل بیلٹ کیلئے ووٹرز نے درخواستیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکو بھجوائیں،جیل کے قیدی اور زیر حراست ملزمان پوسٹل بیلٹ کےذریعے ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں معذوری والا شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کیلئے پوسٹل بیلٹ کی سہولت میسر ہو گی، مسلح افواج کے اہلکار،ان کے اہل خانہ کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی گئی















