اہم خبریں

کینسر ہسپتال پمزکی تعمیر کا پروجیکٹ،پی ڈبلیو ڈی کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا

اسلام آبا ( اے بی این نیوز ) کینسرہا سپٹل پمز کی تعمیر کا پراجیکٹ۔ پی ڈبلیو ڈی کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا،پروجیکٹ کنسلٹنٹ کی این سی آر رپورٹ سامنے آ گئی،کنسلٹنٹ ریذیڈنٹ انجینئر نے رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلڈنگ کی بنیادوں میں 96 ٹن کم سریا استعمال کیا گیا رافٹ کنکریٹ میں 56% کنکریٹ کی بچت کی گئی۔ سریے اور کنکریٹ کی مد میں نجی کمپنی کو چار کروڑ کی بچت دی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ڈیزائن سریا کم استعمال ہوا، کنکریٹ ٹیسٹ پاس نہیں کر سکا۔سٹیل کی سپیس اور کنکریٹ کی ریشو ڈرائنگ ڈیزائن کے مطابق نہیں، ری ورک کیا جائے۔ فرم کے کنسلٹنٹ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی حکام اور نجی فرم ڈیزائن پر عمل نہیں کر رہے، نتائج کے ذمہ دار نہیں ہو نگے۔جب کہ چیف انجینئر نارتھ اور ایکسیئن کا موقف سے گریز۔ وزارت ہیلتھ نے پروجیکٹ کا نوٹس لے لیا ہے جس میں کئی مزید انکشافات ہونے کی توقع ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ہاوسنگ میں تمام انکوائری رپورٹ ہونے کے باوجو مبینہ بور پر د وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری ان کرپٹ عناصر کی پشت پناہی کر رہے اس حوالہ سے جوائنٹ سیکرٹری سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا

متعلقہ خبریں