اہم خبریں

این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کالعدم کر دیا،، ریٹرننگ افسر کے نوٹیفکیشن منسوخ،، چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دونوں حلقوں میں انتخابات ہوں گے ،انتخابی عمل جاری رکھا جائے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی ، ڈی آر او سرگودھا اور ریٹرنگ افسران الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔ ن لیگ کے امیدوار نے موقف اختیار کیا کہ مجھے ریٹرننگ افسران کا ایک نوٹس ملا کہ آپ کے حلقہ میں امیدوار کا انتقال ہو گیا ،انتقال کرنے والے امیدوار کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ 15 جنوری کا ہے ،تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ صادق علی کا انتقال 2 جنوری کو ہوا، ،اس معاملہ میں جعل سازی کر کے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کی گئی ۔

متعلقہ خبریں