اسلام آباد( اے بی این نیوز) حکومت نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری کر دیے،ذرائعکے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں 35 غیر ملکی صحافیوں کو الیکشن کی کوریج کیلئے اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق جن ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اجازت نامے جاریکئے گئے ہیں، ان میں چین، جاپان، امریکا، برطانیہ، کینڈا، ہانگ کانگ اور سنگاپور شامل ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مبصرین کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا آخری روز 20 جنوری تھا، الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ ایکریڈیشن کارڈز چھاپے ہیں، ان کے علاوہ یورپی یونین،کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنےکیلئے آئینگے۔















