اہم خبریں

مری ،گلیات میں شدید سردی، بارش ، برفباری کا امکان، الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے سیاحوں کیلئے انتباہ جاری کردیا، مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سردی کا الرٹ جاری ،برفباری کی پیشگوئی کردی ۔ پی ڈ ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مری ، گلیات اور قرب و جوار میں رواں ہفتے موسم سخت سرد اور خشک رہے گا۔ پیر سے دن کے دوران موسم سخت سرد اور خشک رہے گا جبکہ شام کے بعد ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔ منگل اور بدھ کے روز موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔ مری کے گردونواح میں جمعرات سے اتوار کے روز تک موسم خشک اور سرد ہونے کے ساتھ ساتھ بارش اور برف باری متوقع ہے۔ رواں ہفتے درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ سے 01- ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کردیئے۔ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کیلئے انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ۔ ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی راہنمائی کیلئے متحرک رہے گی۔ موسم کے حوالے سے احساس ذمہ داری قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ضروری ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔ مقامی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبرز 0519269015، 0519269016، 0519269018 پر رابطہ کریں۔ واٹس ایپ نمبر 03369804229 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں