آج ہم آپ کو بلوچی فرائیڈ فش بنانا سکھائیں گے، ثابت دھنیا پسا ہوا 1 اور ½ چمچ،لال مرچ پسی ہوئی 1 اور ½ چمچ،زیرہ بھنا اور پسا ہوا آدھا چمچ،چاٹ مصالحہ آدھا چمچ ،کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ،گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،کراہی مصالحہ 1 اور ½ چمچ،قصوری میتھی خشک میتھی کے پتے 1 اور ½ چائے کا چمچ،بلوچی فرائیڈ فش تیار کریں،بغیر ہڈی والی مچھلی 750 گرام کٹی ہوئی،ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،میدہ 1 اور ½ چمچ،نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ،تلنے کیلئے تیل،ہری مرچ 7-8 کٹے ہوئے،لہسن کٹا ہوا 2-3 چمچ،لیموں کا رس 2-3 چمچ،ادرک 1 ،ہرا دھنیا کٹا ہوا 1-2 چمچ ،ترکیب،بلوچی تکہ مصالحہ تیار کریں،ایک جار میں دھنیا، لال مرچ پسی ہوئی، زیرہ، چاٹ مسالہ، کالی مرچ پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر، کراہی مصالحہ ، خشک میتھی کے پتے ڈال کر ڈھکن بند کر کے اچھی طرح ہلائیں، بلوچی تکا مسالہ تیار ہے،بلوچی فرائیڈ فش تیار کریں،ایک پیالے میں مچھلی، ہلدی پاؤڈر، میدہ، نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 10 منٹ کیلئے چھوڑ دیں،ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کریں، strainer رکھیں اور اس میں ہری مرچیں اور لہسن ڈال کر درمیانی آنچ پر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کریں اور ایک طرف رکھ دیں،اسی تیل میں مچھلی کو ہلکی آنچ پر سنہری ہونے تک (2-3 منٹ) فرائی کریں،ایک پیالے میں تلی ہوئی مچھلی، تیار بلوچی تکہ مصالحہ ، تلی ہوئی ہری مرچ اور لہسن، لیموں کا رس، ادرک، تازہ دھنیا، ڈھک کر 5 منٹ کیلئے چھوڑ دیں اور سرو کریں۔