مردان(اے بی این نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت ملی تو بیوروکریسی میں اصلاحات متعارف کرائیں گے، موجودہ وی آئی پی کلچر اور خاندانی پارٹیوں سے خلاصی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،مردان میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ انگریز کے دیئے گئے نظام،وی آئی پی کلچر اور خاندانوں کی پارٹیوں سے خلاصی حاصلکئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کامیاب ہوکر غیر ترقیاتی اخراجات کا خاتمہ کریگی، ہم بچت کو یتیموں اور معذوروں کی کفالت پر خرچ کرینگے، بیروزگار نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم عام کرینگے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سود کا خاتمہ کرکے معیشت کو اسلامی اصولوں پر استوار کریگی۔















