اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سردار مہتاب احمد عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سردار مہتاب احمد عباسی کو پارٹی سے نکال دیا، سردارمہتاب عباسی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نکالا گیا۔جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سابق وزیراعلی سردار مہتاب احمد خان نے این اے 17 میں اپنے 35 سال کے حریف سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
