اہم خبریں

پولنگ لسٹوں کی فوری فراہمی کا حکم

ملتان(اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنوں پر انتظامات جاری،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کا پولنگ لسٹوں کی فوری فراہمی کا حکم، ریٹرننگ افسران حساس پولنگ سٹیشنوں پر خصوصی سیکورٹی انتظامات مکمل کریں،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی صدارت میں ریٹرننگ افسران کا اجلاس ہوا،اجلاس میں شفاف انتخابات اور پولنگ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، الیکشن ٹریننگ مکمل کرکے عملہ کو فوری متعلقہ پولنگ سٹیشنوں پر تعینات کیا جائے،حساس پولنگ سٹیشنوں پر کیمروں کی تنصیب اور نفری تعینات کی جائے گی،انتخابی میٹریل اور بیلٹ پیپرز کی ترسیل کیلئے ٹرانسپورٹ پلان بھی تشکیل دیدیاگیا،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

متعلقہ خبریں