اسلام آباد (اے بی این نیوز )پیازکی فی کلو قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل ،پیاز کی فی کلوقیمت320روپے تک پہنچ گئی،اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا پیاز خریدنے پر مجبوراسلام آباد میں پیاز کی فی کلو قیمت 320 روپے تک ہوگئی،راولپنڈی 310 اورسیالکوٹ میں پیاز کی فی کلو قیمت270 روپے تک ہےدستاویز مے مطابق پشاور280 روپےاورخضدار میں پیاز کی فی کلو قیمت250 روپے تک ہوگئی،کراچی,لاہور اورگوجرانوالہ میں پیاز کی فی کلوقیمت 240 روپے تک ہے، فیصل آباد,سرگودھا,ملتان, بہاولپور میں پیاز کی فی کلو قیمت 220روپے تک پہنچ گئی،کوئٹہ,سکھر اورلاڑکانہ میں بھی پیاز کی فی کلو قیمت220 روپے تک ہے،حیدرآباد اور بنوں میں پیاز200 روپے تک فی کلو میں فروختہو رہی ہے،گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ پیاز کی فی کلوقیمت260 روپےتک تھی۔















