اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے انتخابی منشور کو حتمی شکل دے دی ہے۔عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہاکہ ماہرین کی 36 کمیٹیوں کی تجاویز اور اقدامات پر مشتمل جامع منشور تیار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی بھی جماعت کی طرف سے عوام سے کیا گیا پہلا باضابطہ عہد نامہ ہوگا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پارٹی منشور 27 جنوری کو لاہور میں منعقدہ تقریب میں پیش کیا جائے گا۔
